
تیمرگرہ کے معروف تجارتی مرکز زیب سٹی سنٹرکی سڑک کی تعمیر کا آغاز کردیاگیا،روڈ کی تعمیر سے تجارت کو فروغ ملے گا اس حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں ٹریڈ یونین کے صدر حاجی انوار الدین،نوابزادہ قاسم زیب تجارتی مرکز زیب سٹی سنٹر کے صدر ظاہر شاہ نائب صدر ناصر شاہ کے علاوہ تاجروں نے شرکت کی،اس موقع پر روڈ کی کشادگی اور گندگی سے پاک کرنے کی غرض سے سڑک کی تعمیر کا افتتاح کیاگیا جس کا مقصدتجارتی مرکزکو اور بھی بہتر کرنا اور تجارت کو فروغ دینا ہے۔مقررین کا کہناتھا کہ حلال روزی کمانا عبادت کرنے سے کم نہیں تیمرگرہ تجارے کے لین دین کے لحاظ سے ملاکنڈ ڈویژن کا حب ہے کیونکہ روزانہ یہاں کروڑوں روپے کا کاروبار کیاجاتاہے جس سے لاکھوں خاندان مستفید ہوتے ہیں انھوں نے کہاکہ تاجروں کی کوشش ہے کہ کسٹمر کو معیاری اور سستا اشیائے فروخت کیاجاسکے