چکدرہ (احسان دانش ) تحریک انصاف کے سابق ایم این ایز اور ایم پی ایز سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد، لسٹیں آویزاں کردی گئی، تفصیلات کے مطابق دیر پائین کے دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے والوں میں کل جانچ پڑتال کے آخری روزدیر پائین کے ضلعی ریٹرننگ آفیسر سمیت مختلف ریٹرننگ آفیسرز کی طرف سے پی ٹی آئی کے سابق ممبران قومی اسمبلی سید محبوب شاہ، بشیر خان، سابق ممبران صوبائی اسمبلی ھمایون خان، شفیع اللہ خان، ملک لیاقت، اعظم خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردی گئی، پی کے 15 ادینزئی میں جماعت اسلامی اور ن لیگ کے کورنگ امیدوار سید سلطنت یار ایڈووکیٹ اور عطاء اللہ خان ایڈووکیٹ کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردی گئی، تمام ریٹرننگ آفیسرز نے اپنے دفاترز کے باہر لسٹیں آویزاں کردی ہے معلوم کرنے پر متعلقہ عملہ کی طرف سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔
مزید پڑھیں: معاون خصوصی مشعال ملک کی سربراہی میں کشمیر مشاورتی کمیٹی کا افتتاحی مشاورتی اجلاس