
بونیر(بیورو چیف عابد سے)
ماربل سٹیک ہولڈرز یونین میں شامل ماربل مائنز لیز ہولڈرز کمیشن ایجنٹس فیکٹریز ٹرکس عہدیداروں نے مالکان کے ھمراہ بابا سیری سلارزی میں اجلاس منعقد کرکے اس امر پر احتجاج کیا ہے کہ سرکار نے ماربل مائنز میں کان کنی میں استعمال ہونے والی سرخ بتی پر پابندی عائد کرکے اس کاروبار سے وابستہ پچاس ھزار کے قریب افراد کو روزگار سے محروم کرکے فاقوں پر مجبور کیا کس کیوجہ سے انکے خاندان کسمپرسی کی حالت میں ہیں جن میں ماربل مائنز لیز ہولڈرز لیز کمیشن ایجنٹس ماربل فیکٹریز ماربل ٹرکس ماربل رائلٹی ٹھیکیدار شامل ہیں
انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ مافیا نے اس صورتحال کا ناجائز فایدہ اٹھاکر سرخ بتی بلیک پر کئی سو گنا مہنگے نرخوں فروخت کرنا شروع کیا ہے جس سے ماربل سٹیک ہولڈرز اور سرکار کو مالی نقصان کے ساتھ امن کو خطرات لاحق ہیں اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لے اور سرکاری نرخ پر قانونی طریقوں سے سرخ بتی کی فراہمی یقینی بنائے بصورت دیگر تمام سٹیک ہولڈرز بدھ کے روز سے نامعلوم مدت کے لئے ہڑتال کرکے بابا سیری سلارزی کے مقام پر اکٹھا ہونگے اور ائندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔