باجوڑ: پاکستان تحریک انصاف ورکرز کا ایک اجلاس منعقد

Spread the love

سابق ایم این اے و امیدوار پی ٹی ائی PK_22 باجوڑ انتخابی نشان پیج کس، جناب حاجی گل داد خان صاحب کی رہائش گاہ انصاف ہاؤس صدیق اباد پاٹک میں الیکشن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف ورکرز کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف کے عہدیداران اور سینیئر کارکنان نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک خوددار اور خود مختار پاکستان کے لیے دن رات محنت کرینگے اور قائد عمران خان کی ویژن کو اگے بڑھا کر دن رات جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تاحیات پاکستان اور عمران خان کی وفادار رہنگے۔ گل داد خان نے کہا کہ عوام اور پی ٹی ائی ورکرز کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔

اور اس ملک کی حفاظت، ترقی و خوشحالی اور امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button