سال 2023 کے دوران ضلع بونیر میں ہونے والے حادثات کے اعداد وشمار اور کارکردگی رپورٹ جاری

Spread the love

بونیر (بیورو چیف عابد سے) 2023 ضلع بونیر میں ریسکیو 1122 بونیر کی خدمات اور حادثات کے اعدادوشمار جاری.2023 کے اختتام پر ریسکیو 1122 بونیر نے 03 ہزار 3 سو 39 حادثات میں عوام کو خدمات فراہم کیں.
بونیر:بونیر نے 3 ہزار 2 سو 17 افراد کی زندگی بچاتے ہوئے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی سربراہی میں ریسکیو 1122 بونیر نے گزشتہ سال عوام کی جان و مال بچانے کیلئے مجموعی طور پر 3 ہزار 339 حادثات میں خدمات فراہم کیں جبکہ ریسکیو کنٹرول روم کو 1 لاکھ 26 ہزار 669 کالز موصول ہوئیں۔2023 کے دوران ضلع بونیر میں 658 سڑک حادثات اور میڈیکل کے 2 ہزار 486 حادثات رونما ہوئیں۔آتشزدگی کے 58 اور عمارت گرنے کے 05 میں خدمات پیش کیں۔ گولی لگنے کے 66، ڈوب جانے کے 06 گرنے اور دیگر متفرق ہنگامی صورتحال کے 59 واقعات میں ریسکیو 1122 نے پیشہ ورانہ خدمات فراہم کیں۔ہیلتھ ریفرل ایمبولینس سروس کے ذریعے 1 ہزار 493 مریضوں کو امداد فراہم کرتے ہوئے ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا۔
ان واقعات یا حادثات میں 39 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی،1 ہزار 454 افراد کو ریسکیو کرنے اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ان حادثات میں 45 افراد نے موقع پر یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئے۔
آتشزدگی کے واقعات میں ریسکیو1122 فائرفائیٹرز نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر آگ کی تپتی شعلوں سے ہزاروں جانیں بچائی اور عوام کی لاکھوں کروڑوں مالیت کے املاک کو نقصان سے بچایا۔
ریسکیو1122 بونیر نے سرکاری و نجی اداروں، سکول کالجز اور لوکل کمیونٹی کے 3 ہزار 760 افراد کو ناگہانی صورتحال میں اپنی اور دوسروں کی جان بچانے کیلئے بنیادی زندگی بچانے کی تربیت بھی فراہم کی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button