نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ، ثقافت و سیاحت خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کی داتا علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری

Spread the love
نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ، ثقافت و سیاحت خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے لاہور دورے کے موقع پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی و پنجاب صوبائی نگران کابینہ اراکین کے ہمراہ حضرت ابو الحسن علی بن عثمان المعروف داتا علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر سال نو کی مناسبت سے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا تھا۔
تقریب کا مقصد سال 2024 کی آمد کو سادگی سے مناتے ہوئے سال کا آغاز پرخلوص دعاؤں کے ساتھ کرنا تھا۔تقریب میں ملک میں معاشی استحکام، تنگدستی سے نجات، پائیدار امن، باہمی اتحاد و اتفاق کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر شہداء اور ان کے خاندانوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور رب العالمین کے حضور شہداء کے درجات اور مسلح افواج، پولیس و دیگر سیکورٹی اداروں کے عزم و حوصلے کی بلندی کے لئے بھی دعائیں کی گئیں.
دعائیہ تقریب میں مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی آزادی اور جدوجہد میں کامیابی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کا کہنا تھا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کی شخصیت اور افکارواحوال کو تاریخ، تصوّف میں نہایت معتبرمقام حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ درگاہ میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے سال نو کا استقبال پنجاب نگران حکومت کا نہایت عمدہ قدم ہے جس میں شرکت کرکے انہیں دلی سکون ملا اور رب العالمین کے حضور ملک کی ترقی کے لئے دعا کرنے کا اہم موقع نصیب ہو۔انہوں نے کہا کہ اسلامی اقدار کے تحت نئے سال کا آغاز خصوصی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا ہے۔اس سے پہلے درگاہ آمد پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کو خصوصی چادر پیش کی اور دعائیہ تقریب میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: افسانہ ۔۔۔۔۔۔ رضیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button