سوات(بیوروپورٹ)سوات میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کو خیر بادکہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے امیدواروں کے خلاف پی ٹی آئی کے نظریاتی رہنماؤں نے طبل جنگ بجاتے ہوئے ڈویژنل صدر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ۔
پیپلزپارٹی کوچھوڑ کر پی ٹی آئی میں آنے والے ڈاکٹر امجدعلی کو این اے 2ا ورجے یو آئی سے آنے والے علی شاہ خان ایڈووکیٹ کو پی کے 4 کاٹکٹ ممکنہ طورپر ملنے پر پارٹی میں شدید اختلافات پیداہوگئے ہیں اور پی ٹی آئی کے پرانے اورنظریاتی امیدواروں نے ایک جرگے کی شکل میں ڈویژنل صدر فضل حکیم یوسفزئی سے ملاقات کرکے واضح کیاہے کہ پی ٹی آئی میں بغیر کسی شرط کے ہر کوئی شمولیت کر سکتا ہے اور ہم سب کو کھلے دل سے دعوت بھی دیتے ہیں لیکن ٹکٹ کی شرط پر کسی پیراشوٹر یا موقع پرست کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جرگہ اراکیںن نے بتایا کہ پارٹی میں ہر لحاظ سے اہل اور ٹکٹ کے قابل امیدوار موجود ہیں اور ہماری قربانیاں بھی سب کے سامنے ہیں ۔ڈویژنل صدر فضل حکیم نے جرگے کو یقین دہانی کرائی کہ تمام فیصلےمیرٹ اور کارکنوں کی رائے سے کئے جائیں گے ۔