سوات(بیورورپورٹ)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے بریم میں نامعلوم افراد نے نادراآفس کے تالے توڑ کرنقد رقم اورڈی وی آر چوری کرکے لے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: سال 2023 کے دوران ضلع بونیر میں ہونے والے حادثات کے اعداد وشمار اور کارکردگی رپورٹ جاری
پولیس کے مطابق نادراآفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق جمیل نے پولیس کو بتایا کہ رات کے وقت نامعلوم ملزمان نے نادراآفس کے تالے توڑ ہراندرگھس گئے اور میرے دفتر کے دراز میں پڑے43750روپے نقدی اورڈی سی ٹی وی کیمروں کا ڈی وی آرکرلے گئے ہیں۔جس پر شکردرہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔