‘ لوئیر دیر لوئیر دیر) زکواۃ فاونڈیشن امریکہ کی تعاون سے الخد مت فاونڈیشن لوئر دیر نے 240 مستحق اور نا دار افراد میں وینٹر ریلیف پیکجز تقسیم کئے گئے اس حوالے سے تیمرگرہ ریسٹ ہا وس میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلع بھر سے غریب ونادار افراد نے شرکت کی تقریب میں الخدمت فاونڈیشن لوئر دیر کے نائب صد رحاجی مجید اللہ خان، جنرل سیکرٹری سلطان زیب، تیمرگرہ سٹی کے صدر حاجی فہیم الدین، اشتیاق خان،، محمد علی غوری، رحیم الحق ودیگر زمہ داران نے 240مستحق، نادار اور غریب افراد میں وینٹر پیکج جس میں وکی راضیاں، جیکٹ، گرم چادر شامل تھے اور فی پیکجز 11ہزار روپے کا تھا غریب و نادار افراد میں تقسیم کیا گیا اس موقع پر الخد مت فاونڈیشن لوئر دیر کے صدر حاجی مجید اللہ خان اور جنرل سیکرٹری سلطان زیب نے کہا کہ الخدمت فا ونڈیشن دکھی انسانیت کی بلا کسی سیاسی اور مذہب کی خدمت کر رہی ہے شدید سردی کے پیش نظر انھوں نے لوئر دیر کے غریب ونا دار افراد میں زکواۃ فاونڈیشن امریکہ کی تعاون سے شفاف طریقے سے مستحقین میں وینٹر پیکجز تقسیم کیا انھوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی وہ اپنے گرد وپیش کے غریب اور مستحق افراد کا خصوصی خیال رکھیں اور ان کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے۔