اوڈیگرام، حیاء سیرئی بائی باس روڈ پر واقع دوکانداروں کے خلاف کاروائی

Spread the love

محکمہ خوراک ضلع لوئیر دیر نے صوبائی حکومت کی احکامات کے روشنی میں ” خوشحال پروگرام ”کے زیرِ نگرانی اور اَن لائن کھلی کچہری میں موصول شدہ شکایات پر آج ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کاشف احسان کے خصوصی ہدایت پر ریاض احمد (اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر) اور شبیر احمد (فوڈ انسپکٹر)اوڈیگرام، حیاء سیرئی بائی باس روڈ پر واقع دوکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مچھلی فروشان،نانبائیوں، بیکری شاپس، جنرل سٹورز کو چیک کیا۔ سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے، روٹی کے کم وزن اور زیادہ ریٹ پر روٹی فروخت کرنے، صفائی و ستھرائی اور زائد المیعائد اشیاء رکھنے پر اور سرکاری ریٹ سے تجاوز پر07 دوکانداروں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت (ایف۔آئی۔آر) متعلقہ تھانہ میں جمع کرایا گیا جبکہ 5000 روپے جرمانہ بھی سرکاری خزانے میں جمع کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button