چکدرہ(احسان دانش )پولیس کاروائی کر کے میری گاڑی برآمد کریں ،
تین سال قبل گاڑاغواء کی گئی تھی مگر پولیس تاحال گاڑی کی برآمدگی میں ناکام رہی ہے ،
مؤثر کاروائی نہ کی گئی تو تیل چھڑک کر خود سوزی کرینگے ،
آدم ڈھیرئی چکدرہ کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور یار محمد خان نے ساتھی خالد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تین سال قبل وہ سوات کے علاقہ مٹہ روڑینگار کے رہائشی ناصر خان اور اسکی بیوی کو سواری کے طور پر چترال لے گیا وہاں سے واپسی پر سوات میں میاں بیوی نے ان سے ان کی نان کسٹم پیڈ موٹر کار نمبر AI-9456 چھین کر لے گئے جس کا مقدمہ رحیم آباد پولیس سٹیشن میں درج کرنے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا تاہم عدالت سے ضمانت ملنے پر انہیں جیل سے رہائی ملی ، یار محمد خان نے کہا کہ ملزمان نے گلگت کے رہائشی عبدالغفار نامی شخص کو مذکورہ گاڑی چھ لاکھ روپے پر بیچ دی ہے اور گاڑی برآمدگی کے لئے دو دفعہ سوات پولیس گلگت بھی گئی جس پر ان کے لاکھوں روپے خرچ ہوگئے لیکن اس کے باوجود تاحال گاڑی برآمد نہیں ہوسکی ، انہوں نے آئی جی پی خیبر پختونخوا اور ڈی آئی جی ملاکنڈ رینج سے پر زور مطالبہ کیا کہ ان کی گاڑی برآمد کر کے انہیں حوالہ کی جائے ـ