
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب بشیر خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) جناب جان محمد کے ہمراہ ایگزیکٹیو انجنئیرجناب محمد زیب خان کے ساتھ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے میٹنگ۔
۔ ایگزیکٹیو انجنیر نے مختلف فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ شیڈول اور لائین لاسز کے بارے میں بریفنگ دی۔ ایگزیکٹیو انجنئیر نے اس موقع پر کہا کہ پیسکو میں ذیادہ تر ٹیکنیکل سٹاف ریٹارئیرڈ ہوچکا ہیں ٹیکنیکل سٹاف کی کمی کی وجہ سے فالٹ میں جلد کلیر کرنے میں وقت لگ جاتا ہیں۔ ٹیکنیکل سٹاف کے لئے مراسلہ ارسال کیا گیا۔ گرمیوں میں لوڈ منجمنٹ کی وجہ سے مختلف فیڈر پر فالٹ آجاتے ہیں جس کو کلیر کرنے کے لئے بھی بجلی منتطقع کی جاتی ہیں۔
۔ ڈپٹی کمشنر احکامات
۔ دیر پائین کے لوڈ شیڈنگ شیڈول ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شئیر کیا جائے۔
۔ جہاں فالٹ ہو ان کو جلد از جلد کلئیر کریں اورمتعلقہ فیڈر کے کنزیومر کو فرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے زریعے باخبر رکھا جائے۔
۔ ثمرباغ ، معیار اور مسکینی فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ 12 گھنٹے سے ذیادہ نہیں ہوگی۔ دیر پائین میں کسی بھی فیڈر پر 12 گھنٹے سے ذیادہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔
۔ بجلی بقایات کے ریکوری میں ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کریں گے۔