پاکستان سے خشک مرچ کی پہلی کھیپ چین بھیج دی گئی۔
پاک چین تجارت کے حوالے سے اہم پیش رفت، پاکستان نے خشک مرچ کی پہلی کھیپ چین بھیج دی۔
قائم مقام وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے خشک مرچ کی کھیپ کی روانگی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ کامیابی ہمارے برآمد کنندگان کی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے اور پاک چین تجارتی تعلقات میں ایک نئے دور کے آغاز کی علامت ہے۔
وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستانی اور چینی کاروباری اداروں کے درمیان مزید تعاون کے روشن امکانات ہیں۔ یہ اہم کامیابی لیٹونگ فوڈ کمپنی لمیٹڈ کی شاندار کاوشوں سے ممکن ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ چین کو پاکستانی مصنوعات کی برآمدات 20 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور پاکستانی زرعی برآمد کنندگان کو ہدف حاصل کرنے کے لیے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے۔