
بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی) محکمہ صحت ملاکنڈ کی طرف سے مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے اگاہی واک اور سیمنار کا اہتمام ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ ملاکنڈ میں کیا گیا، جس میں محکمہ صحت اہلکاروں سمیت ایل ایچ ویز، ایل ایچ ڈبلیوز اور سول سائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی، شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کاررڈز اٹھاکر سیکرٹریٹ سے بازار تک واک کیا، سیمنار اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر صادق شاہ افریدی، اے ڈی سی فنانس اظہر ظہور، ای پی آئی کوارڈنیٹر ڈاکٹر نجیب اور ڈاکٹرصغیر المعانی نے کہا کہ ملک بھر میں دو سال عمر تک بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ٹیکہ جات اور ویکسینیشن کا ہفتہ منایا جاتا ہے، جس کا مقصد والدین کو یہ پیغام دینا ہے کہ دو سال کی عمر کے بچوں کو ایک درج مختلف مہلک بیماریوں پولیو، خناق، کالی کھانسی،ہیپاتائٹس،تشنج، گردن توڑ بخار، نمونیہ اور خسرہ سے بچانے کے لیے غفاظتی ٹیکے اور ویکیسینشین ضرور کرائیں، انہوں نے کہا کہ تمام مراکز صحت اور گھر گھر مہم کے دوران بچوں کی ویکسینیشن کی جاتی ہے اس لئے والدین بچوں کو مستقبل کے خطرات سے محفوظ بنائیں۔