سوات (بیورورپورٹ) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے احکامات کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور دیگر کارروائیوں کے دوران سال 2023میں منشیات فروشوں ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف درجہ ذیل کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
ریجنل پولیس آفسر ملاکنڈ محمد علی خان نے سال 2023 میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کامیاب کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ اس ضمن میں ملاکنڈ ریجن کے تمام اضلاع میں پولیس کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے علاؤہ سنیپ چیکنگ ، نائٹ پٹرولنگ ، اور دیگر اہم کاروائیاں عمل میں لائی گئیں جن میں تقریباً1138سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب اشتھاریوں کی گرفتاری کے علاوہ تقریباً 25245افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے ۔سال 2023 میں ملاکنڈ ریجن پولیس نے تقریبا267.20میلین مالیت کے مختلف کیسسز میں مال مسروقہ کی برآمدگی کی۔
ناکہ بندیوں،پولیس آپریشنز اور مذکورہ دیگر کاروائیوں میں غیرقانونی اسلحہ کی بڑی تعداد اور منشیات بھی قبضے میں لئے گئے ہیں ،ریجنل پولیس آفس ملاکنڈ سیدو شریف سوات کی جانب سے جاری کردہ سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے واضح احکامات کے نتیجے میں ریجن بھر کے اضلاع سوات ،بونیر،شانگلہ،دیر پائین،دیر بالا،باجوڑ،چترال پائین اور چترال اپر میں پولیس نے کامیاب کاروائیاں کیں۔
خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشنز، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز ، سنیپ چیکنگ ، نائٹ پٹرولنگ ،ناکہ بندیوں اور دیگر کاروائیوں میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتار ی اور مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے ساتھ ساتھ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے275عددایس ایم جی گن،176عدد رائفل،927عدد شارٹ گن،4591عدد پستول ،110690عدد کارتوس ،3324 عدد میگزین، 186دد خنجر،122عد ہینڈ گرینیڈ،2672 عدد سیفٹی فیوز،1671 عدد ڈیٹونیٹر، 101 عدد مارٹر گولے بھی قبضے میں لئے گئے ہیں ،ریجن بھر میں پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے1764.21کلوگرام چرس ،58.67کلوگرام ہیروئن ،34.96کلوگرام آئیس ،58.41کلو گرام افیون ،11097.47لیٹر شراب جبکہ 9256 عدد سلیپرز بھی قبضے میں لیا ہے ۔
,ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے سال نو2024کے آغاز پر ملاکنڈ ریجن کے تمام ڈسٹرکٹ پولیس آفسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال بھی تمام وسائل بروئے کار لا کر سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کیا جائے تاکہ آنے والے جوانوں کو منشیات سے پاک معاشرہ یقینی بنایا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔