تالاش (حبیب محمد خٹک سے) گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول اینڈ کالج زیارت تالاش دیر لوئر کے سیکنڈ شفٹ خواتین ٹیچرز گزشتہ تین مہینوں کے تنخواہوں سے محروم کوئی پرسان حال نہیں۔فاقوں پر مجبور۔حکام بے بس اورلاچار عورت ہونے کی ناطے حالات پر رحم کریں۔
گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول اینڈ کالج زیارت تالاش سکینڈ شیفٹ میں ڈیوٹی کرنے ٹیچرز تنخواہوں کے حصول کے لیے رل گئے۔ اگست 2023سے نومبر تک ڈیوٹی کرنے والے استانیوں نے ٹرانسپورٹ اور دیگر ہزاروں روپے کی اخراجات کرکے تین مہینے ڈیوٹی کی مگر سکول اورکالج ہذا میں طلباء کم ہونے کیوجہ سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دیر لوئر نے سنٹر کو ڈی نوٹیفائی کردیا ۔جس کی وجہ سے ڈیوٹی کرنے والی دو درجن سے زائد استانیوں نے ڈی سی،ایجوکیشن آفسر اور دیگر متعلقہ افسران سے بار بار ملاقات کرکے تین مہینوں کے معاوضے کا مطالبہ کر دیا۔ جس پر متعلق حکام نے ایک ہفتے کے اندار ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔لیکن تاحال متاثرہ استانیوں کو ان کا حق ادا نہیں کیا گیا متاثرہ استانیوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔