
سائنسی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ سگریٹ نوشی دماغ کو سکڑتی ہے۔
ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تمباکو نوشی سے دماغ کا سائز کم ہو جاتا ہے۔
واشنگٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے محققین نے اپنی حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والوں کے دماغ کا سائز ایک وقت کے بعد چھوٹا ہو جاتا ہے۔
دماغی حجم میں کمی کئی علمی مسائل جیسے ڈیمنشیا اور الزائمر سے منسلک ہے۔
تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اگرچہ تمباکو نوشی چھوڑنے سے مزید نقصان کو روکا جا سکتا ہے لیکن دماغ کا وہ حصہ جو تباہ ہو چکا ہے اسے دوبارہ پیدا نہیں کیا جا سکتا۔
ماہرین تمباکو نوشی سے پھیپھڑوں کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں تو جانتے تھے لیکن دماغ پر اس کے اثرات کے بارے میں بہت کم جانتے تھے۔
اس تحقیق کے نتائج حال ہی میں جرنل بائیولوجیکل سائیکاٹری: گلوبل اوپن سائنس میں شائع ہوئے۔