بابراعظم نے بنگلہ دیش جاتے ہی دھاک جما دی، ٹیم کامیاب

Spread the love

کراچی: پاکستانی کپتان بابر اعظم نے بنگلہ دیش جا کر ہلچل مچا دی۔

بابر اعظم کی ففٹی نے رنگپور رائیڈرز کو پریمیئر لیگ میں سلہٹ اسٹرائیکرز کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیابی دلائی، اسٹرائیکرز نے 8 وکٹوں پر 120 رنز بنائے، رائیڈرز کی 6 وکٹیں 39 رنز پر گریں تاہم اس کے بعد بابر اور عمر زئی نے ٹیم کی جانب سے 89 رنز بنا کر ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

بابر نے 49 گیندوں پر 56 رنز بنائے جبکہ عمر زئی نے 47 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ دوسرے میچ میں کومیلا وکٹورینز نے فارچیون برشال کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

محمد رضوان نے 17 اور خوشدل شاہ نے 14 رنز بنائے، ناکام ٹیم کے شعیب ملک 7 رنز تک محدود رہے، عباس آفریدی نے ایک وکٹ پر 40 رنز دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button