
متحدہ عرب امارات کے اسپتال غزہ کی پٹی پر متاثرہ ایک ہزار فلسطینی بچوں کو طبی امداد فراہم کریں گے۔
اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینیوں میں ایک بڑی تعداد معصوم بچوں کی بھی ہے جس میں ہزاروں بچے زخمی ہیں اور ہزاروں ہی جان سے جاچکے ہیں۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ ایک ہزار بچوں کو اماراتی اسپتال طبی امداد فراہم کریں گے۔