روسی صدر پیوٹن نے جوہری تجربات کرنے پر عائد پابندی ہٹا دی

Spread the love

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن  نے جوہری تجربات کرنے پر عائد پابندی ہٹا دی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جوہری ہتھیاروں کے تجربات نہ کرنے کے معاہدے سے باضابطہ طور پر دستبرداری اختیار کر لی ہے، اس کے ساتھ ہی کئی دہائیوں بعد روس میں جوہری تجربات کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

یہ اقدام اس پیشرفت کے بعد متوقع تھا، جس کے تحت روس نے گزشتہ ماہ باضابطہ طور پر جوہری تجربات پر پابندی کے معاہدے Comprehensive Nuclear-Test-Ban Treaty ‘سی ٹی بی ٹی‘ سے دستبرداری کے عمل کا آغاز کیا تھا۔

 

صدر پیوٹن نے اس سے قبل یہ کہہ کر سی ٹی بی ٹی سے دستبرداری کا جواز پیش کیا تھا کہ روس کے پاس بھی وہی آپشنز ہونے چاہئیں، جو دوسری بڑی ایٹمی طاقت یعنی امریکا کو دستیاب ہیں۔

 

روس کے برعکس امریکا نے کبھی بھی اس معاہدے کی توثیق نہیں کی لیکن پھر بھی امریکا نے 1990 کی دہائی سے جوہری تجربات پر پابندی کی تعمیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button