معروف امریکی اداکار میتھیو پیری کی اچانک موت کی وجہ سامنے آگئی۔ اداکار کے پوسٹ مارٹم کے بعد جاری ہونے والی ایک تفصیلی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کی موت ڈپریشن اور دماغی امراض کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی بے ہوشی کی دوا کی زیادہ مقدار لینے سے ہوئی۔
مزید پڑھیں:شاہ رخ خان کی ‘ڈنکی’کا دنیا بھر میں 200 کروڑ سے زائد کا بزنس
54 سالہ میتھیو پیری لاس اینجلس میں اپنے گھر کے باتھ ٹب میں مردہ پائے گئے۔ واضح رہے کہ میتھیو پیری کو ٹیلی ویژن سیریز ’فرینڈز‘ میں ’چنڈلر بِنگ‘ کے مشہور کردار کی بدولت دنیا بھر میں شہرت ملی جس کا آغاز 1994 میں ہوا اور اس کا آخری سیزن 2004 میں نشر ہوا۔ اس سیریز نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی اور درجنوں ایوارڈز اپنے نام کیے جب کہ اس "فرینڈز” کے تمام کاسٹ ممبران نے بھی سیریز میں اپنے کرداروں کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔