
‘سالار’ نے تین دنوں میں 400 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ سپر اسٹار پربھاس کی فلم ’سالار‘ نے تین دنوں میں 400 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرلیا۔ ‘سالار’ نے افتتاحی دن 178 کروڑ کا بزنس کرکے ہندی سنیما کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور اس نے شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ فلم کا دوسرا حصہ بھی بنایا جائے گا،
مزید پڑھیں:امریکی اداکار میتھیو پیری کی اچانک موت کی وجہ سامنے آگئی۔
جس میں پربھاس ‘سالار’ کا کردار ادا کریں گے جب کہ پرتھوی راج سوکومن ‘وردراجا منرا’ کا کردار ادا کریں گے۔ نئی فلم کی ہدایت کاری بلاک بسٹر سیریز ‘کے جی ایف’ کے ڈائریکٹر پرشانت نیل نے کی ہے۔ اس کی کہانی ‘KGF’ سے جوڑی گئی ہے۔ سالار کی کہانی: سیز فائر 1 افسانوی شہر خانسار کے گرد گھومتی ہے، جسے دنیا کے خطرناک ترین لوگوں نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ‘سالار’ کو 400 کروڑ روپے کے بھاری بجٹ سے بنایا گیا ہے اور اسے 22 دسمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا۔