کاٹلنگ( نمائندہ نوائے دیر) ضلع مردان کو آئس کے نشہ سے پاک کرکے دم لینگے۔ آئس کے نشے نے نوجوان طبقے کی زندگی تباہ کردی۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری چئیرمین ھیومن رائٹس خیبرپختونخوا نے ضلع مردان کے ضلعی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔اجلاس میں جان گل چئیرمین، افتخار صدر،گل مدنی جنرل سیکرٹری اخترہ بی بی، صوبائی چئیرمین وومن ونگ ،جلیل۔سید محمد،اقرار احمد عالمگیر، جلیل اور دیگر عھداداروں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ھوئ ،
مزید پڑھیں: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈاپور کا سوات کا دورہ
چئیرمین نے مزید کہا۔کہ نشہ ایک لعنت ھے۔اور کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء وطالبات میں تیزی کے ساتھ پھیل رھا ھے۔اور آئس کے اس نشے نے بہت سے گھروں کو اجاڑ دیا۔اور ائے روز جتنے بھی گھروں میں بال بچے ،ماں باپ،بھائ بہن کے قتل مقاتلے کے کیسزز آئس کے نشہ کرنے والے نوجوان طبقہ کر رھے ھیں۔انہوں نے انتظامیہ کو اس مہلک آئس نشہ فروخت کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے جیل کے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیں۔