شاہین سڈنی ٹیسٹ کیوں نہیں کھیلے؟ وسیم اکرم نے ٹیم انتظامیہ پر برس پڑے سابق کپتان وسیم اکرم نے شاہین آفریدی کو سڈنی ٹیسٹ میں شامل نہ کرنے پر ٹیم انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ فاکس کرکٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے دعویٰ کیا کہ سڈنی ٹیسٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کا نہیں شاہین آفریدی کا تھا، اب کھلاڑیوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ عظیم بننا چاہتے ہیں یا کروڑ پتی۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے شاہین کپتان ہیں، یہ سیریز صرف دونوں بورڈز کو مالی فائدہ پہنچانے کے لیے ہے، کرکٹ کے اصل کھیل کی کس کو پروا ہے؟ کرکٹرز کو معلوم ہونا چاہیے کہ ٹیسٹ فارمیٹ ہی اصل کرکٹ ہے۔