پاکستان کے اوپننگ بلے بازوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ اس سال کے شروع میں قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ بنایا تھا۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ نئے سال کے آغاز پر شروع ہونے والے میچ کی پہلی اننگز میں اوپنرز صفر پر پویلین لوٹے۔ کھیل شروع ہوا تو دوسری ہی گیند پر عبداللہ شفیق کو مچل اسٹارک نے آؤٹ کر دیا جبکہ ڈیبیو کرنے والے سیم ایوب بھی ایلکس کیری کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔