سڈنی ٹیسٹ؛ رضوان نے سرفراز کو پیچھے چھوڑ دیا! لیکن کس طرح؟ قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے سابق کپتان سرفراز احمد کو پیچھے چھوڑ دیا۔ محمد رضوان سڈنی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا میں سیریز کے دوران 50 سے زائد کی اوسط سے 300 سے زائد رنز بنانے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر سابق کپتان سرفراز احمد ہیں جنہوں نے 29.87 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔