
چکدرہ(احسان دانش ) ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ کیمسٹری کے ماجد علی نے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی کے زیر نگرانی اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ایم فل مکمل کرلیا ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد شیر سکالر کے بیرونی ممتحن تھے ، ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ کیمسٹری کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سید سلطان عالم کاکاخیل اور فیکلٹی ممبرز نے ایم فل سکالر ماجد علی اور ان کے ریسرچ سپروائزر ڈاکٹر ممتاز علی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ـ
چکدرہ(احسان دانش ) ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ باٹنی کے حنیف اللہ نے ڈاکٹر شریعت اللہ کے زیر نگرانی اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ایم فل مکمل کرلیا اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سید ودود علی شاہ سکالر کے شریک سپروائزر جبکہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر برکت اللہ ان کے بیرونی ممتحن تھے ، ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ باٹنی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد نثار اور فیکلٹی ممبرز نے ایم فل سکالر حنیف اللہ اور ان کے ریسرچ سپروائزرز ڈاکٹر شریعت اللہ اور سید ودود علی شاہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ـ
چکدرہ (احسان دانش) ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ فارمیسی کے ذیشان احمد نے ڈاکٹر محمد آیاز کے زیر نگرانی اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ایم فل مکمل کرلیا جبکہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید جان ان کے بیرونی ممتحن تھے ، ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ فارمیسی کے فیکلٹی ممبرز نے ایم فل سکالر ذیشان احمد اور ان کے ریسرچ سپروائزر ڈاکٹر محمد آیاز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ـ