سوات: شہید سینئر صحافی کی 16 ویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات کے شہید سینئر صحافی سراج الدین کی 16 ویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی، تقریب میں سراج الدین کی صحافتی خدمات اور قربانیوں پرانہیں خراج عقید ت پیش کیا گیا اور شرکاء نے کہا کہ ان کی صحافتی خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، شہید صحافی سراج الدین ڈی ایس پی جاوید اقبال کے جنازے میں شریک تھے کہ اس دوران خودکش دھماکا ہوا جس میں انہوں نے جام شہادت نوش کیا تھا، سوات میں پانچ صحافیوں نے ملکی بقاء کی جنگ میں اپنے آج کو ہمارے بہتر کل کیلئے قربان کیا تھا لیکن شہید صحافیوں کے خاندان آج بھی حکومتی داد رسی سے محروم ہیں ۔ ان کی شہادت کو 16 سال پورے ہونے پر ان کے گھر میں قران خوانی اور دعائیہ خصوصی تقریب کی گئی جس میں لوگوں اور ان کے خاندان کے افراد نے شہید کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button