چھوٹے نواب سیف علی خان اور کرینہ کپور نے کولکتہ کرکٹ ٹیم خرید لی بالی ووڈ کے ننھے نواب سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور نے کولکتہ کرکٹ ٹیم خرید لی۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق بالی ووڈ جوڑے نے انڈین سٹریٹ پریمیئر لیگ کی ٹیم خرید لی ہے اور وہ اس سے بہت خوش ہیں۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس پی ایل کے ساتھ شراکت ان کی کرکٹ کے کھیل سے محبت کا اظہار ہے۔