شاہ رخ خان کی تین فلموں نے ایک سال میں 85 ارب روپے کا ریکارڈ بزنس کیا

Spread the love

شاہ رخ خان کی تین فلموں نے ایک سال میں 85 ارب روپے کا ریکارڈ بزنس کیا۔ سال 2023 بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے لیے انڈسٹری پر راج کرنے کا سال تھا اور اداکار کی تین فلموں نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔

سال کا آغاز اداکار کی فلم ‘پٹھان’ جنوری میں ریلیز ہونے سے ہوا، اس کے بعد ‘جوان’ اور سال کا اختتام دسمبر میں راجکمار ہیرانی کی ‘ڈنکی’ کے ساتھ ہوا۔

بالی ووڈ کنگ کی تینوں فلموں کا مجموعی بزنس 2500 کروڑ سے تجاوز کر گیا ہے اور پاکستانی روپے میں یہ 85 ارب ہے۔ چار سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی کے بعد بھی شاہ رخ خان انڈسٹری کے واحد اداکار بن گئے جنہوں نے ایک سال میں 2500 کروڑ روپے کمائے۔ شاہ رخ خان کے ساتھ ‘پٹھان’ میں جان ابراہم، دیپیکا پڈوکون اور ڈمپل کپاڈیہ بھی شامل تھے، جب کہ سلمان خان نے اسپیشل اپیئرنس دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button