مخصوص سانپ کے زہر سے ہائی بلڈ پریشر کا ’علاج دریافت‘

Spread the love

ساؤ پالو: سائنسدانوں نے سانپ کے زہر کی ایک قسم دریافت کر لی ہے جو بلڈ پریشر کے مسائل میں مبتلا انسانوں کی مدد کر سکتی ہے۔

بائیو کیمسٹری نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق سائنسدانوں کو جنوبی امریکی سانپ بوتھروپس کوٹیرا کی ایک نسل کے زہر میں ایک پروٹین ملا ہے جو کم یا ہائی بلڈ پریشر کے مسئلے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

برازیل کی فیڈرل یونیورسٹی آف ساؤ پالو کے میڈیکل سکول کے محققین نے سانپ کے زہر میں BC-7A نامی پروٹین دریافت کیا ہے جو بلڈ پریشر کو کم کر سکتا ہے۔

یہ پروٹین بالکل اسی طرح کام کرتا ہے جو بلڈ پریشر کی دوا Captopril بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button