بونیر (بیورو چیف عابد)
پی ٹی ائی کے چیئر مین بیرسٹر گوہر علی کے بھانجے ضلعی نائب صدر پی ٹی ائی امیدوار قومی اسمبلی بونیر کامران خان نے گرینڈ جرگہ قبول کرکے بیرسٹر گوہر علی خان کے حق میں انتخابات سے دستبردار ہوگئے
بیرسٹر گوہر علی خان اور پی ٹی ائی کے صوبائی امیدواروں کے لئے انتخابی مہم چلانے کا بھی اعلان کیااور جان و مال کی قربانی دینے کا وعدہ بھی کیا اور وقت دے کر بھر پور مہم چلانے اور پی ٹی ائی کو کامیابی دلاکر عمران خان سے وفاداری کا ثبوت دینے کا عہد بھی کیا۔
گرینڈ جرگے میں پی ٹی ائی کے صدر سابق مشیر ریاض شان سابق ممبر و چیئر مین ڈیڈاک سید فخر جہان بیرسٹر کے بھائی حاجی جوہر علی خان عظمت خان احمد خان تحصیل چغرزی نسظم شریف خان ڈگر تحصیل ناظم روزی خان نعمت اللہ خان اور دیگر پارٹی لیڈرز اور پی ٹی ائی ٹائگرز شامل تھے۔
اس موقع پر کامران خان ریاض خان اور جوہر علی خان نے خطاب کئے اور اج سے انتخابی مہم اکھٹا اور بھر پور طریقے سے شروع کرنے کا اعلان کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی اور صوبائی چاروں نشستیں جیت کر خان سے محبت کا ثبوت دیں گے اور ووٹ کے زریعے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا حساب برابر کریں گے۔