سابق وزیر ریاض خان نے پیر بابا بائی پاس اور گدیذی ڈگری کالج کی تعمیرات کا معائنہ کیا

Spread the love

سابق صوبائی وزیر ایم پی اے پی کے ریاض خان نے اکیس کروڑ مالیت سے شروع پیر بابا بائی پاس پر دوبارہ تعمیراتی کام کے اغاز پر تیسرے بڑے پل کے تعمیر کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر تحصیل گدیذی سلارزی کے ناظم شیر عالم خان پی ٹی ائی تحصیل سیکٹری ضیاء حسین ایس ڈی او روڈز اور متعلقہ ٹھیکیدار اور علاقہ مشران انکے ھمراہ تھے۔ریاض خان نے میڈیا کو بتایا کہ کروڑوں مالیت سے اس بائی پاس کو پچھلے دور حکومت میں شروع کیا تھا لیکن پی ڈی ایم حکومت نے فنڈز بند کئے لیکن اب دوبارہ حکومت بنی تو دوبارہ کام کا اغاز کیا اور یہ تیسرا بڑا پل ہے جس کے مکمل ہونے سے یہ بائی پاس بھائی کلے ٹانگئی بابا سے نربٹول ملکپور تک ٹریفک کے لئے قابل استعمال ہوجائے گا اور جب مذید فنڈز ملیں گے تو اس پر بلیک ٹاپ کا کام کیا جائے گا ۔
اس موقع پر تحصیل ناظم شیر عالم خان نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کے عوام کو پا چا کے تنگ بازار میں خوار ہونے سے چٹکارا مل جائے گا اور پیر بابا کے مزار ملکپور دوکڈہ اور مضافات اور یہاں تک کہ کلیل اور قادر نگر سیاحتی مقامات اور گوکند سوات تک رسائی اسان ہوجائے گی اور ان علاقوں سے ڈگر سوات اور مردان پشاور اسلام اباد جانے والوں کیلئے آسانیاں میسر آئیں گی۔انہوں مذید کہا کہ سابق وزیر موجودہ ایم پی اے ریاض خان اور بحیثیت تحصیل ناظم وہ چاہتے ہیں کہ فنڈز ملے اور وہ سابق دور کے ادھورے منصوبے پوری کریں اور نئے ترقیاتی منصوبے شروع کریں تاکہ علاقے کے عوام کو انکا جائز حق مل سکے۔
علاؤہ ازیں سابق وزیر ریاض خان نے ناظم شیر عالم خان اور پی ٹی ائی تحصیل سیکرٹری ضیاء حسین کے ھمراہ زیر تعمیر گدیذی ڈگری کالج کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر جاری کام کا جائزہ لیا اور ایس ڈی او بلڈنگ اور ٹھکیدار کو ھدایت دی کہ تعمیراتی کام کو بروقت مکمل کریں اور معیار کا خاص خیال رکھیں تاکہ انے والی نسلوں کو بہتر سہولیات فراہم کرکے زیور تعلیم سے آراستہ کیا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button