معروف گلوکار استاد راشد خان کینسر کے باعث انتقال کر گئے

Spread the love

کولکتہ: بالی ووڈ کے مشہور موسیقار استاد راشد خان کینسر سے لڑتے لڑتے 55 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موسیقار راشد خان طویل عرصے سے کینسر سے لڑ رہے تھے، وہ کولکتہ کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں 9 جنوری کی شام ان کا انتقال ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق راشد خان کو برین ہیمرج ہوا، جس کے باعث انہیں 22 نومبر 2023 کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران موسیقار کو کینسر کی تشخیص ہوئی۔

دوران علاج راشد خان کی حالت تشویشناک ہوگئی جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا، ایک ماہ تک وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد 9 جنوری کو ان کا انتقال ہوگیا۔

راشد خان کی آخری رسومات آج 10 جنوری کو ادا کی جائیں گی۔

موسیقار کی موت نے بھارتی میوزک انڈسٹری کو سوگ میں ڈال دیا ہے، پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور فرحان سعید سمیت بھارتی گلوکاروں نے بھی راشد خان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button