
لویردیر ) تعلیمی بورڈ ملاکنڈ نے جماعت نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا،پہلے تین پوزیشن طالبات نے لی،حرا سکول الماس دیر بالا کے طالبہ سمن گل نے 1162نمبرز لیکر بورڈ میں پہلی ملاکنڈ پبلک سکول درگئی کے عائشہ اسرار نے 1156نمبر لیکر دوسری جبکہ ایس پی ایس بٹ خیلہ کے عائشہ اقبال نے 1155نمبر لیکر ملاکنڈ بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی جماعت دہم میں سائنس گروپ میں کل 50883امیدوار شریک ہوئے جس میں 48583امیدوار کامیاب قرار پائے نتیجہ 95فیصد ریا اسی طرح جماعت نہم میں کل 59413امیدوار امتحان میں شریک ہوئے جس میں 47162امیدوار کامیاب اور نتیجہ 79فیصد رہا کنٹرولر امتحانات محمد نسیم خان کے پریس ریلیز کے مطابق ارٹس گروپ میں محصنات اکیڈمی سنگولئی کی طالبہ صداقت نور نے 1075نمبر لیکر پہلی پر ائیویٹ طالب علم شوکت خان نے 1071نمبر لیکر دوسری جبکہ محصنات اکیڈمی سنگولئی ہی کی طالبہ حناء شہزاد نے 1068نمبرات لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح جماعت نہم سائنس گروپ میں کل 53232امیدوار نے امتحان دیا تھا جس میں 42892امیدوار کامیاب قرار پائے اور نتیجہ 80 فیصد رہا ارٹس گروپ میں کل 6181امیدوار شریک ہوئے جس میں 4290امیدوار کامیاب اور نتیجہ 69فیصد رہا کنٹرولر محمد نسیم خان کے مطابق جماعت دہم میں کل 13705 امیدواروں نے اے ون جبکہ 15217امیدواروں نے اے گریڈ میں کامیابی حاصل کی جوکہ ائندہ خوش ائندہ امر ہے ان کے مطابق امسال پر چوں کی چیکنگ کیلئے نہ صرف ماہر مضمون کا انتخاب کیاگیا تھا جبکہ پر چوں چیکنگ کیلئے خاص سنٹرز قائم کیے تھے جس کیلئے سبجیکٹ کوارڈنیٹر مقرر کیے گئے تھے تاکہ کسی بھی طالب علم کیساتھ کوئی ناانصافی نہ ہو