دیر کے تاریخ میں پہلی مرتبہ سٹریٹ بک فئیر کا اہتمام کیاگیا۔
ضلعی انتظامیہ دیر لوئرنے یوتھ ڈیپارٹمنٹ ، نیشنل بک فاونڈیشن اور ٹی۔ایم۔اے تیمرگرہ کے تعاون تیمرگرہ میں دو روزہ کتب میلہ کا اہتمام کیا۔
ڈپٹی کمشنر دیر لوئرواصل خان نے اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر ندا اقبال کے ہمراہ تیمرگرہ میں دو روزہ کتب میلے کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کتب میلے کا مقصد نوجوانوں کی توجہ کتب بینی کی طرف مبذول کروانا ہیں کیونکہ ہمیشہ تعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں اور اس کتب میلے کا مقصد نوجوانوں میں کتابوں سے محبت اور اہمیت اجاگر کرنا ہے۔
ڈی سی نے بہترین اور کامیاب کتب میلے کے انعقاد پر یوتھ آفیسر شہزاد طارق، ٹی۔ایم۔او تیمرگرہ قادر نصیراور نیشنل بک فانڈیشن کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
سماجی کارکن اکبر خان لالہ نے ڈپٹی کمشنر کو دیرلوئر کی تاریخ اوریہاں پر مختلف تہذیبوں کے حوالے سے بریفینگ دی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ کے ہمراہ کتب میلے میں کثیر الموضاعاتی کتابوں کے سٹالز کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے تیمرگرہ پبلک لائیبریری کی طرف سے لگائی گئے کتب سٹالز کا معائنہ کیا اوراعزازی ممبرشپ فارم کو پر کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹراحتشام الحق نے ڈپٹی کمشنر کو تیمرگرہ پبلک لائیربری کے حوالے سے بریفینگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے کتب میلے میں 20 مستحق طلباء کو فری کتابیں بھی گفٹ کی۔ دو روزہ کتب میلے میں چار ہزار سے زائد کتابوں کے ساٹلز لگائے گئے ہیں۔
کتب میلہ میں ڈپٹی کمشنر کے ہدایات پر ڈیجیٹل سکرین بھی لگایا گیا ہے تاکہ طلبا و طالبات کو ای۔لائیبریوں ، اۤرٹیفیشل انٹیلیجنس کے بارے میں آگاہی دی جاسکیں۔
میلے میں پرنسپلز، اساتذہ کرام ، ماہر تعلیم ، طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ضلعی انتظامیہ کے اس کاوش کو سراہا۔
کتب میلے میں ہر قسم کے کتابیں 50 فیصد رعایتیں ریٹ پر دستیباب ہیں۔ دو گھنٹوں میں ریکارڈ کتب سیل ہوئے۔ کتب میلہ کل شام 8 بجے تک جاری رہے گا۔ میلے میں اۤل سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدرملک شاہ نسیم خان ، صدر بازار ٹریڈ یونین انورالدین اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔