"مہوش حیات زندہ دل خاتون ہیں”، ہنی سنگھ

Spread the love

مشہور بھارتی میوزک ریپر یو ہنی سنگھ اور پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ مہوش حیات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ہنی سنگھ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مہوش حیات کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں دونوں اداکاروں نے کالے کپڑے پہنے اور تصویر کے لیے پوز دے رہے ہیں۔

بھارتی ریپر نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ‘مہوش حیات ایک زندہ دل خاتون ہیں۔’ ہنی سنگھ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ میں آپ سے مل کر بہت خوش ہوں۔

مہوش حیات اور یو ہنی سنگھ کی تصویر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی جب کہ مداحوں نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کیا وہ بھارتی ریپر کے ساتھ کسی پروجیکٹ میں نظر آنے والی ہیں؟

مداح کے سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ ‘یہ سوال آپ کو ہنی سنگھ سے پوچھنا چاہیے، دیکھتے ہیں وہ اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔’

مہوش حیات کے جواب پر ہنی سنگھ نے ان سے سوال کیا کہ کیا میں واقعی آپ کو بتاؤں؟

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ قیاس بھی لگایا جا رہا ہے کہ یو یو ہنی سنگھ کا نیا گانا ‘زندہ دل’ ریلیز ہونے جا رہا ہے جس میں مہوش حیات بطور اداکارہ نظر آئیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button