لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب علی خان نے این اے 97 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ رجب علی خان نے پارٹی کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، رجب علی کی پارٹی کے لیے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ میں نے فارم میں پارٹی کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا لیکن پارٹی نے مجھے یکسر نظر انداز کر دیا۔ ,
انہوں نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 97 تاندلیانوالہ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑوں گا۔