باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ میں جرگے کی کوششوں سے ایک اور تنازعہ ختم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل خار کے علاقے بھائی چینہ میں جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا جو جرگہ ممبران کی کوششوں سے حل ہوا اورفریقین ایک دوسرے کوبغل گیر ہوگئے۔
فریق اول نورمحمد بنوری وبرادران اورفریق دوم پاچا گل و برادران کے درمیان تنازعہ جرگہ ممبران کے مسلسل کوششوں سے حل ہوا۔
جرگہ بخت منیر آف عمری کی نگرانی میں ہوا۔ اور جرگہ ممبران فرید زرگر، سردارالدین، سید اشرف، جان محمد، حیدر شاہ، سید رحمان، حضرت گل، سید حسن اورمحمد سعید کی کوششوں سے یہ تنازعہ ختم ہوگیا۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ جنگ جھگڑے کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اور ہمیں چاہئے کہ تمام تنازعات کو جرگوں اور بات چیت کے ذریعے حل کریں۔