’اسمارٹ فون کا نشہ‘ ختم کروانے کیلئے خاتون کی تجاویز وائرل

Spread the love

ممبئی: جدید دور میں اسمارٹ فون کے بغیر رہنا بہت مشکل لگتا ہے، نوجوانوں میں بھی اس کا استعمال ایک لت بن چکا ہے، لیکن ایک بھارتی خاتون نے اس مسئلے کا انوکھا حل تلاش کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منجو گپتا نامی بھارتی خاتون نے اپنے شوہر اور بچوں کو سمارٹ فون کی لت سے نجات دلانے کا معاہدہ تیار کیا جس پر انہوں نے دستخط کر دیے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ان کے گھر والے ایک دوسرے سے زیادہ ان کے موبائل فون سے قریب ہو گئے ہیں۔

منجو گپتا کے معاہدے پر دستخط کرنے کا مقصد اسمارٹ فونز کے متوازن استعمال اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کی عادت کو فروغ دینا ہے۔

یہ معاہدہ جو ایک کاغذ پر ہندی میں لکھا گیا ہے، تین اصول بیان کرتا ہے جو درج ذیل ہیں:

1) جب گھر والے صبح اٹھیں تو اپنے فون کے بجائے سورج کی طرف دیکھیں۔

2) کھانے کی میز پر سب کو اکٹھے کھانا چاہیے اور اس دوران کسی کے پاس موبائل فون نہیں ہونا چاہیے۔

3) باتھ روم میں بیٹھ کر وقت ضائع کرنے کے لیے کوئی بھی اسمارٹ فون نہیں لے کر جائے گا۔

معاہدے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ غصے میں نہیں لیا گیا۔ اور سزا کی شرط یہ ہے کہ اگر کوئی اس قاعدے کی خلاف ورزی کرے گا تو اس پر ایک ماہ کے لیے آن لائن کھانا آرڈر کرنے پر پابندی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button