میاں معین الدین باچا پی ٹی ائی کے حق میں دستبردار

Spread the love

بونیر(بیورو چیف عابد سے)میاں معین الدین باچا نے پی ٹی ائی کے بیرسٹر گوہر علی خان اور سید فخر جہان کے حق میں این سے 10اور پی کے 25 سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد پریس کلب میں میڈیا کو بتایا کہ وہ عمران خان کے دیرنہ ساتھیوں میں سے ہے اور جب خان نے بیرسٹر گوہر علی خان کو اپنی جگہ چیئر مین بنایا اور بونیر کو عزت دی تو ایسے میں سب ٹائیگرز کا فرض بنتا ہے کہ وہ عمران خان کو عزت دینے اور پارٹی کو پارلیمانی سیاست میں مظبوط بنانے کے لئے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کے حق میں دستبردار ہوجائے اور پارٹی کا فیصلہ قبول کریں اور اپنی توانائیاں پارٹی اور عمران خان کے لئے کام میں لائیں اور اعلان کیا

کہ وہ انتخابات میں پی ٹی ائی کی جیت عمران خان کے وقار کے لئے نامزد امیدوار بیرسٹر گوہر علی خان اور سید فخر جہان اور دیگر دو حلقہ جات پی کے 26 اور پی کے 27 میں ریاض خان اور کبیر خان کے لئے مہم چلائیں گے اور اپنی پوری توانائی اور مال خرچ کرکے انکے کامیابی کے لئے کام کریں گے اور انشاء اللہ جیت پی ٹی ائی اور عمران خان کی ہوگی۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر علی خان کے بڑے بھائی اور انتخابی مہم کے سربراہ جوہر علی خان ایڈوکیٹ نے معین الدین باچا کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس کے اس جزبے کو سراہا ہے جو وہ پی ٹی ائی اور عمران خان اور بیرسٹر گوہر علی خان سمیت پارٹی کے دیگر امیدواروں کے لئے رکھتے ہیں اور سب کو ساتھ لے کے مہم کو کامیابی سے چلانے اور کامیابی تک جدوجہد جاری رکھنے اور جیت کا جشن ملکر منانے کے عزم کا اظہار کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button