بونیر(بیورو چیف عابد سے) پی پی پی پی کے ضلعی صدر سیف اللہ خان نے بڑی قربانی دے کر ڈاکٹر سویرا پرکاش کے حق میں پی کے 25 کے۔ نشست پر انتخابات سے دستبردار ہوگئے
اور پی کے 25 سے ڈاکٹر سویرا پرکاش پی کے 27 سے سید محمد شمشیر اور قومی اسمبلی این 10 سے یوسف علی خان کے لئے بھر مہم چلانے اور بہت جلد پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو یا اصفہ بھٹو کو بونیر میں بڑی انتخابی جلسہ سے خطاب کے لئے دعوت دینے کا بھی اعلان کیا۔
پارٹی ترجمان جیالا خضر خان کے ھمراہ پریس کلب میں میڈیا کو بتایا کہ پی کے 26 کو سیاسی اتحاد کے لئے کھلا چھوڑ دیا ہے اور کئی جماعتوں کے ساتھ بات چیت ہورہی ہے اور ڈاکٹر سویرا پرکاش کے انتخابی مہم کو بھر پور طریقے سے چلانے کے عزم کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ پی پی پی پی شہیدوں کی پارٹی ہے اور بی بی شہید کے سوچ کے مطابق خواتین اور اقلیت کو اگے لایا جارہا ہے جس سے دنیا میں پی پی پی پی پاکستان پختونخوا اور بونیر کا گڈ امیج جائے گا ۔