آر۔ پی۔ او ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی احکامات پر ڈی. پی. او لوئر چترال قمر حیات خان نے ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی مہم کے ساتھ ساتھ عملدرامد کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔
انچارج ٹریفک وارڈن لوئر چترال ناصر اللہ خان کی سربراہی میں PASI ارشاد ربانی نے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ لوئر چترال کی جانب سے ٹرانسپورٹ یونین انتظامیہ اور ڈرائیوروں کے لئے کڑپ رشت اڈہ میں ٹریفک قوانین سے آگاہی،
روڈ سیفٹی،روڈ سائنز، موسم سرما میں ڈرائیونگ میں احتیاطی تدابیر اپنانے اور سنو چین کے استعمال کے متعلق بتایا گیا۔
جس میں ڈرائیوروں کے علاوہ عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نیز چیو پل کے قریب آن روڈ ڈرائیوروں میں ٹریفک قوانین سے متعلق پمفلٹ تقسیم کئیں گئیں۔
ٹرانسپورٹ یونین سے اگاہی مہم کو کامیاب بنانے میں بھر تعاون کی استدعا کی گئی۔
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ لوئر چترال پولیس ۔