لوئیر دیر
خال گیس سلنڈروں کی دکان میں خوفناک آتشزدگی سے ایک نوجوان جاں بحق
دودکانیں مکمل جاکر خاکستر جبکہ کئی دکانوں کو نقصان پہنچا
ریسکیو1122دیرلوئر کے ترجمان عبد الرحمن کے مطابق خال بازارکے مارکیٹ میں واجد خان ولدجہاں باچا سکنہ ماند یش کے گیس سلنڈروں کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جسکے نتیجے میں دکان میں موجود واجد خان جھلس کرشدید زخمی ہوگیا
ریسکیو1122دیرلوئر مقامی لوگوں سول ڈیفنسکے اہلکاروں نے واجد خان کو آتشزدگی کے دوران دکان سے باہرنکال دیا اور ریسکیواہلکاروں نے واجد خان کو پہلے ڈسڑکٹ ہید کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ اور بعدازاں پشاور منتقل کردیا جہاں واجد خان نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے خال میں خوفناک آتشزدگی سے دودوکانیں سامان سمیت مکمل طور پر جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے
جبکہ نزدیک کئی دوکانوں کوبھی شدید نقصان پہنچاادھر اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122دیرلوئر مقامی لوگ اور سول ڈیفنس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ایک گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا
ادھر انجمن تاجران خال بازار کے عہداروں اخونزادہ حمید الرحمن، اخونزادہ حاجی تلاوت خان، حاجی شاہ زرین اور دیگر نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ خال متاثرہ تاجروں اور واجد خان کے خاندان سے بھرپور مالی مدد کیا جائے اور تاجروں کے نقصانات کا ازالہ کی جائے
خال میں خوفناک آتشزدگی سے جان بحق ہونے والے نوجوان تاجر واجد خان کی نماز جنازہ اداکردی گئی جسمیں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیر تعدادمیں شرکت کی نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے اور ہر کسی آنکھ اشکبار تھی۔۔۔