خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کا چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری اور انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ
اور باجوڑ بم دھماکے میں زخمی پولیس جوانوں کی عیادت
پولیس جوانوں کی خیریت دریافت کی، زیر علاج پولیس جوانوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی
خیبرپختونخوا پولیس فورس کی قربانیوں کو پوری قوم شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش پیش کرتی ہے،بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل
خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری اور انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور باجوڑ بم دھماکے میں زخمی پولیس جوانوں کی عیادت کی۔
نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے سرجیکل ایمرجنسی وارڈ میں داخل زخمی پولیس جوانوں سے فرداً فرداً ملے انکی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کی سہولیات بارے دریافت کیا.
اس موقع پر انہوں نے خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں کے بلند حوصلوں کو سراہا۔انہوں نے جوانوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
پولیس کے جوانوں سے ملاقات کے دوران گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس فورس کی قربانیوں کو پوری قوم شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش پیش کرتی ہے
کیونکہ انہوں نے دھرتی کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور ان کی ان عظیم قربانیوں کی بدولت صوبے میں دہشت گردی جیسے ناسور کا جوانمردی سے مقابلہ کیا جارہا ہے.
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اور عوام خیبرپختونخوا پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دہشتگردی کے اس ناسور کا ملکر قلع قمع کیا جائے گا۔