لوئر دیر: پی ٹی ائی کے امیدوار وکٹس کے نشان پر الیکشن لڑیں گے

Spread the love

لوئیر دیر)

بلے کا نشان نہ ملنے پرپی ٹی ائی لوئر دیر کے ایک قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کے امید وا ران گھڑیال جبکہ این اے 6لوئر دیر سے پی ٹی ائی کے امید وار و سابق ایم این اے محمد بشیر خان وکٹس کے نشان پر الیکشن لڑیں گے

جبکہ، پی کے 14سے پی ٹی ائی کے امید وار محمداعظم خان، پی کے 15سے پی ٹی ائی کے امید وار ہمایوں خان، پی کے 16سے امید وارملک شفیع اللہ خان، پی کے 17سے پی ٹی ائی کے امید وار عبید الرحمان اور پی کے 18سے پی ٹی ائی کے امید وار ملک لیاقت خان نے گھڑیال کا نشان حاصل کیا

ادھر ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی ائی لوئر دیر میں شدید اختلافات ابھر کر سامنے ائے ہیں پی کے

18میدان لوئر دیر پی ٹی ائی کارکنان کا ایک مشا ورتی اجلاس منعقد ہوا

جس سے ملک عبد اللہ شاہ، علی اکبر، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنما حبیب خان، ودیگر نے سابق ایم پی اے ملک لیاقت علی کو پی کے 18اور این اے 6 کا ٹکٹ پی ٹی ائی کے سابق ایم این اے محمد بشیر خان کو دینے پر شدید ناراضگی اور غم وغصے کا اظہارکیا

اور کہا کہ مذکورہ امید وا روں نے کارکنوں کا استحصال کیا اور الزام لگا یا کہ انھوں نے کارکنوں کو نظر انداز کرکے بحثیت ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اپنے لوگوں کو نوکریاں ودیگر مراعات سے نوازا

انھوں نے پی ٹی ائی کی اعلیٰ قیادت کو خبر دار اد اکرتے ہوئے کہا کہ اگر اس ٖفیصلے پر نظر ثانی نہ کی گئی اور کارکنوں کی مشا ورت سے ٹکٹ تقسیم نہ کئے گئے تو پھر وہ اپنے فیصلوں میں آزاد ہونگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button