لوئیر دیر) لوئر دیر میں بھوسہ کے ٹرکوں میں ایرانی ڈیزل سمگل کرنے کا انکشاف
ڈیزل ملے بھوسہ کھانے سے متعدد مویشیاں بیمار ہونے لگے
عوام کا شدید احتجاج زرائع کے مطابق لوئر دیر کو بھوسہ کے ٹرکوں میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل تیل سمگل کرنے کا انکشاف ہوا ہے
بھوسہ کے ٹرکوں سمگل ہونے والے ڈیزل بھوسہ میں مل جانے اور اسے میویشیوں کو کھلانے سے متعدد قیمتی میویشاں جس میں بھینس، گائے شامل ہیں بیمار ہونے کی اطلاعات سامنے ائے ہیں
او ر مالکان کا مویشیوں کا علاج معالجہ پر بھاری اخراجات ائے ہیں
جبکہ بھوسہ فروخت کرنے والے تاجروں کا بھی بھوسہ کی فروخت متاثر ہو گیا ہے اور عوام نے خرید ا گیا ڈیزل ملا بھوسہ کو انہیں واپس کرکے خریداروں اور مویشی مالکان کے درمیان تکرار بھی معمول بن گیا ہے
عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھو سہ کے ٹرکوں میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل سمگلنگ کا نوٹس لیں اور متعلقہ افراد کے خلاف سخت کا روائی کی جائے۔