لوئیر دیر)پی کے 18میدان سے پیپلز پا رٹی کے امید وار حاجی وزیر زادہ نے کہا ہے کہ پیپلز پا رٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے اور پیپلز پا رٹی غریب عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے
میدان کو پیپلز پا رٹی فراہمی پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر احمد حسن خان کا کارنامہ ہے پیپلز پا رٹی نے بجلی، نادرا آفس، سڑکوں، ہسپتالوں، سکولوں کا جال بھچایا ہے
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میدان میں مختلف مقامات پر الیکشن مہم کے حوالے اجتما عات اور اپنے رہائش گاہ گلگوت پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا
انھوں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی نے ملک کو 1973کا متفقہ ائین دیا اور ملک کو ایٹمی قوت بنا یا،
بے نظیر انکم سپورٹ کا اجراء کرکے اس سے لاکھوں غریب خواتین مستفید ہو رہے ہیں لوئر دیر کو سوئی گیس کی فراہمی پیپلز پا رٹی کا کارنامہ ہے اگر عوام نے پیپلز پا رٹی پر اعتماد کرکے کامیابی دلائی تو میدان سمیت لوئر دیر کے گھر گھر کو سوئی گیس پہنچاینگے،
میدان میں پاسپورٹ افس، سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سمیت کلپانی کے سیاحتی سپاٹ کو فروغ دینا اور میدان کے کھنڈر نما سڑکوں کی تعمیر ومرمت ان کے ترجیہات میں شامل ہے اور میدان سیاحوں کے لئے پر کشش بنائینگے
جبکہ میدان اور براول کے درمیان ٹنل بنائینگے جس سے دیر بالا اور لوئر دیر کے عوام کوامدورفت میں اسانی ہوگی ان کاکہنا تھا کہ اگر میدان کے عوام نے ان پر اعتماد کیا تو انہیں مایوس نہیں کرینگے۔