اغوش بونیر کے زیر تعمیر بلڈنگ اور الخدمت فاؤنڈیشن کی کاوشیں قابل ستائش : چیئرمین سید حسن تنویر

Spread the love

بونیر۔(سلطان بونیری سے )الخدمت فاؤنڈیشن بونیر نے باہمت جوانوں کی کفالت کو جو بوجھ سر پر لیا ہے ۔

اپنی مثال آپ ہے۔باہمت بچے ہمارے معاشرے کے اہم اور خصوصی بچے ہیں اور اگر ہم نے آج ان کیلئے نہیں سوچا تو کل یہ بڑے ہوکر معاشرے پر بوجھ ہونگے۔

اغوش بونیر کے زیر تعمیر بلڈنگ اور الخدمت فاؤنڈیشن کی کاوشیں قابل ستائش ہے۔

ان خیالات کا اظہار آسٹریلیا کے ہم المحسن فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید حسن تنویر نے اپنے اہلیہ تہمینہ تنویر سمیت تنظیم کے دیگر عہدیداران کے ہمراہ دورہ بونیر کے موقع پر آغوش بونیر کے معائنے اور باہمت جوانوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر مالک ،ارفن کئیر پروگرام کے صوبائی ڈائیریکٹر قاضی وجاہت تعمیراتی اور صاف پانی کے منیجر عادل حسین الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر اکبر خان ایڈوکیٹ ،سابق ضلعی صدر سید شاہ روم باچا عماد الدین ڈاکٹر محمد رحمن مغل باز خان اور دیگر زمہ داران سمیت باہمت بچوں اور ان کے والدین کے کثیر تعداد بھی موجود تھے ۔

اغوش بونیر پہنچنے پر الخدمت فاؤنڈیشن سرکل عشیزئ کے صدر اور تعمیراتی کام کے انچارج تاجبر خان نے مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا ان کو گلدستے پیش کئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان گرامی نے کہا کہ ہماری تنظیم ہم المحسن الخدمت فاؤنڈیشن کے زمانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

اور باہمت بچے ہمارے بچے ہیں یہ بچے اپنے آپ کو کمزور اور حقیر نہ سمجھیں ۔

الخدمت فاؤنڈیشن اور ہم المحسن فاؤنڈیشن مشترکہ آپ کی مدد اور تعاون کیلئے ہمہ وقت آپ کے ساتھ ہونگے۔

تقریب میں تاجبر خان نے مہمانان گرامی کو روایتی پکول اور چادر پیش کئے جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے جانب سے باہمت بچوں کو تخفے تخائف بھی پیش کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button