انتخابات کا التوا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں : سینیٹر مشتاق احمد خان

Spread the love

تیمرگرہ ۔جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ انتخابات کا التوا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

دہشتگردی اور خراب موسم کی اڑ میں انتخابات کو ملتوی نہیں ہونے دیں گے عوام حقیقی اور جمہوری تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

پی ٹی ائی کے ساتھ سیاسی اختلاف کے باوجود انہیں لیول فیلڈ پلینگ ملنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تالاش دیر لوئر میں جے ائی یوتھ کے زیر اہتمام ورکرزکنونشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔

ورکرز کنونشن سے حلقہ این اے 7 کے امیدوار مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل حلقہ پی کے 16 سے امیدوار شاد نواز خان تحصیل تیمرگرہ کے جنرل سیکرٹری محمد رازق جے ائی یوتھ دیر پائین کے صدر عقیق الرحمن سابق تحصیل ناظم ریاض محمد ایڈوکیٹ اور تحصیل تیمرگرہ کے امیر ملک شیر بہادر خان نے بھی خطاب کیا،

مشتاق احمد خان نے کہا کہ اس وقت ملک میں انارکی ہے اشیائے خورد نوش کی قیمتیں عام ادمی کی دسترس سے باہر ہو چکی ہے

انہوں نے کہا کہ مظلوم بلوچوں کو بلاوجہ غائب کیا جا رہا ہے جبکہ منظور پشتین کی گرفتاری انتہائی بلاجواز اقدام ہے

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اڑ میں عام انتخابات کا التوا اور ایک سیاسی جماعت سے ان کا انتخابی نشان چھینا لیول پلینگ فیلڈ نہیں۔

ازادانہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے

انہوں نے کہا کہ اس وقت دیگر سیاسی پارٹیاں پراپرٹیز میں تبدیل اور خاندانوں کی ملکیت بن چکی ہے حقیقی تبدیلی اور جمہوریت صرف جماعت اسلامی ہی لا سکتی ہے

عوام اٹھ فروری کو حقیقی جمہوری اور اسلامی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ موجودہ نظام بوسیدہ ہو چکا ہے اس وقت 21 لاکھ مقدمات عدالتوں میں زیر التوا ہے اسلامی حکومت کی تشکیل کے بعد ہر بچہ سکول جائے گا

جبکہ صحت کی سہولیات مفت ہوگی غریبوں کو روزگار اور گھروں کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہوگی

ججز جرنیل اور بیوروکریٹس جواب دہ ہوں گے جبکہ جبری گمشدگی کےاصطلاح کو دفن کیا جائے گا۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ 57 اسلامی ممالک کے لاکھوں افواج کے باوجود اج ہزاروں فلسطینیوں کا قتل عام ہو رہا ہے جس پر اقوام عالم خصوصاً اسلامی ممالک کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے ،

اس وقت امت کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ پر امریکہ کی جیل میں انسانیت سوز مظالم ڈھاے جارہے ہیں۔ جماعت اسلامی برسر اقتدار اکر ڈاکٹر عافیہ کو امریکی جیل سے چھڑوانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button